1 دسمبر، 2024، 9:44 AM
Journalist ID: 5480
News ID: 85676090
T T
0 Persons

لیبلز

عرب لیگ نے شام کی ارضی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیا

تہران - ارنا - عرب لیگ نے شام  کے اقتدار اعلی اور اس کی ارضی سالمیت کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا: سکریٹری جنرل احمد ابوالغیظ نے شام میں رونما ہونے والے مسلسل  واقعات اور عام شہریوں پر ان کے اثرات کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

جمال رشدی نے مزید کہا: یہ واقعات کئ تبدلیوں کا آغاز ہو سکتے ہيں جن میں سے ایک ممکنہ آشوب ہے جسے دہشت گرد، دوبارہ سرگرم ہونے کے لئے استعمال کر سکتے ہيں۔

انہوں نے مزید کہا: عرب لیگ کا سیکرٹریٹ شام کے سلسلے لیگ کی قراردادوں کی بنیاد پر ہر سطح پر  اپنے موقف پر قائم ہے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .